مدھیہ پردیش(سی این پی)بھارت میں ایک سفاک شخص عورت کا گلا کاٹ کر اس کی لاش کے ساتھ ویڈیو بناتا رہا جو اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کر دی۔میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ابھیجیت پٹیدر نے 25 سالہ شلپا جھاریا کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر اس کے قتل کا اعتراف کیا۔ابھیجیت پٹیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بے وفائی نہیں کرنے کا‘ پھر اس نے گلا کٹی لاش پر رکھی رضائی ہٹا دی۔ایک اور ویڈیو میں ابھیجیت پٹیدر نے خود کو پٹنا کا تاجر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شلپا جھاریا کے اس کے بزنس پارٹنر جتیندر کمار اور اس کے ساتھ تعلقات تھے-ابھیجیت پٹیدر کا کہنا ہے کہ شلپا نے جتیندر سے 12 لاکھ روپے ادھار لیے اور پھر جبل پور فرار ہو گئی، جتیندر کی ہدایت تھی کہ لڑکی کو قتل کرنا ہے۔لڑکی کو قتل کرنے والے ابھیجیت نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’بابو جنت میں پھر ملیں گے‘۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بھارت میں ایک انتہائی اندوہناک واقعہ سامنے آیا تھا جس میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے اور انہیں 18 روز تک مختلف شہروں میں پھینکتا رہا۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر