امریکی کمیشن کا بھارت میں اقلیتوں کیساتھ کئے گئے سلوک پر تحفظات کا اظہار

نیویارک(سی این پی) بھارت میں ہندو انتہا پسند نظریہ رکھنے والی حکومت دوسرے مذاہب کیلئے خطرہ بن گئی، امریکی کمیشن نے بھی اقلیتوں کے ساتھ کئے گئے سلوک پر تحفظات ظاہر کر دیئے۔بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی نئی رپورٹ میں بھارت میں جاری مذہبی انتہاپسندی، عدم برداشت اور اقلیتوں سے روا جبری سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کو خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دیا جائے۔امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں گزشتہ سال مذہبی آزادی کے حالات بدترین رہے، بھارتی حکومت نے قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر جبری مذہبی تبدیلیاں، جنسی تشدد، مذہبی انتہا پسندی، عبادت گاہوں سمیت املاک کی تباہی، من مانی حراست اور مسلمانوں اور مسلمان صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں صحافی محمد زبیر اور صدیق پر مودی حکومت نے بدترین ظلم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں