واشنگٹن(سی این پی) چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت نے امریکا کو پریشان کر دیا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اگلے 13 برس میں چین کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھ کر 1500 ہو جائے گی، چین اپنے میزائل سسٹم اور فضائی نظام کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔چین کی افواج سے متعلق پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کو جدید بنا رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ 2035 تک چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد تین گُنا سے بڑھ کر 1500 تک ہو جائے گی، اس وقت چین کے آپریشنل جوہری ہتھیاروں کے ذخائر 400 سے تجاوز کر چکے ہیں۔چین اپنے بیلسٹک میزائلوں کو جدید بنانے کے لئے بھی کام کر رہا ہے، یہ میزائل جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں، چین نے 2021 کے دوران میں 135 میزائل تجربات کئے، چین کی فضائیہ تیزی سے مغربی فضائی افواج کے ہم پلہ ہونے کے لئے پیش قدمی کر رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین بحرالکاہل اور بحر ہند میں فوج کو جارحانہ اقدامات کیلئے تیار کر رہا ہے، حالیہ مہینوں میں چین نے تائیوان کے قریب بھی بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کی ہیں، اگرچہ تائیوان کے اردگرد چین کی فوجی سرگرمی میں کمی آئی ہے لیکن یہ اب بھی خطرات موجود ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک