اسلام آباد(سی این پی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں نام نہاد احتساب کا ایک سلسلہ چل رہا ہے، ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہم حساب چکتا کریں گے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں ملک کی بقا کیلئے احتساب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی سال سے یہاں آ رہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں، اگر کیس میں کچھ ہوتا تو تین پیشیوں میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگایا، ہمارا خبروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں ہے، ملک کا جتنا نقصان جسٹس (ر) جاوید اقبال اور نیب نے کیا اورکسی نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جسٹس جاوید صاحب بھی اس کا اعتراف کرلیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو ایل این جی ٹرمینل سے ہزاروں ارب کا فائدہ ہوا، حکومت نے معیشت کو استحکام دیا، مزید کوشش کررہی ہے، حکومت نے پاکستان کوڈیفالٹ سے بچایا، مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے پورا زور لگایا لیکن کوئی کیس ثابت نہیں کر سکے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار