اسلام آباد(سی این پی)ملک کے مخدوش معاشی حالات دفاعی ضروریات پر اثر انداز ہونے لگے ہیں اور دفاعی درآمدات کی ایل سی کے لیے وزارت خزانہ کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے مخدوش معاشی حالات دفاعی ضروریات پر اثر انداز ہونے لگے ہیں اور اب دفاعی درآمدات کی ایل سی کے لیے وزارت خزانہ کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ یہ وہ قدغن ہے جو ماضی میں کبھی نہیں لگائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اس قدغن کے بعد اب دفاعی سامان بھی وزارت کی اجازت کے بغیر نہیں آسکے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ڈالر کی قلت پر قابو پانے کے لیے درآمدات کی بھرپور حوصلہ شکنی کر رکھی ہے۔ اسی وجہ سے امپورٹرز اور کمپنیز کی ہزاروں ایل سیز التوا کا شکار ہیں اور ایل سیز بروقت نہ کھولنے کی وجہ سے صنعتی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6.9 ارب ڈالر کی خطرناک حد پر آگئے ہیں۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار