اسلام آباد(سی این پی)پاکستانی ڈیری فارمرز کی تربیت اور ڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں سے آگاہی کے لیے فریز لینڈ کمپینا پاکستان نے اپنے ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام (ڈی ڈی پی) کے پلیٹ فارم سے ہالینڈ کے تجربہ کار ڈیری فارمرز کو پاکستان مدعو کیا-فارمر ٹو فارمر پروگرام کے تحت 2 ڈچ فارمرز Petrus Adrianus اور Herman Gerhard نے ساہیوال میں ایف سی ای پی ایل کی فیکٹری اور ڈیری فارمز کا دورہ کیا – جہاں انہوں نے مقامی کسانوں کے ساتھ ڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں جیسا کہ جانوروں کی صحت، خوراک اور پانی پلانا، بچھڑیوں کی پرورش، غذائیت سے بھر پور دودھ کا حصول اور جدید خطوط پر گائیوں کے شیڈ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا-
فارمر ٹو فارمر پروگرام کے بنیادی مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایگری بزنس ایف سی ای پی ایل محمد سہیل سرور چوہدری نے کہا کہ ڈچ فارمرز کے اس دورے نے عالمی معیار کے مطابق مقامی کسانوں کی معلومات میں اضافہ کیا ہے- ہمارا مقصد ڈیری فارمنگ کو زیادہ منافع بخش بنانا، کسانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق دودھ اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دینا ہے-ان اقدام کا مقصد عالمی معیار کے مطابق مقامی کسانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے – رواں سال کے آغاز میں ایف سی پی نے پاکستان میں ڈیری ویلیو چین کی بہتری اور اسے ترقی دینے کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) کے اشتراک سے پاکستان نیدرلینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سینٹر (پی این ڈی ڈی سی) کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے-
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی