واشنگٹن(سی این پی) امریکا کی شہریت لینے کے لیے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شہریت لینے کیلئے ٹیسٹ اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا جس میں انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنےکا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جارہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی شہریت لینے کے خواہشمند افراد کو امتحان میں کامیابی کیلئے نیا مواد پڑھنا ہوگا، اس شہریت ٹیسٹ میں امریکی تاریخ، حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت جانی جاتی ہے، امیدوار کی انگریزی بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی اس ٹیسٹ کا حصہ ہوتی ہے۔نئے ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائےگا تاہم انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جارہا ہے۔اب تصاویر دکھا کر امیدوار سے انکے بارے میں باآواز بلند جواب مانگا جائے گا اور تصاویر سے متعلق انگریزی الفاظ، جملے اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوار کو جانچا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات میں امیدوار کو چار میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، یہ امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں امریکا سے متعلق معلومات پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔
2019 میں ٹرمپ انتظامیہ نے 20 میں سے12سوالات پاس کرنا لازمی قرار دیے تھے، اُس دور میں امریکی شہریت سےمتعلق امتحان انتہائی سخت قرار دیا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق شہریت سے متعلق نیا طریقۂ کار 2024 میں نافذالعمل ہو گا۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی