ایلون مسک نے ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیے

نیویارک(سی این پی)ایلون مسک نے اپنی جدید ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالرکے حصص فروخت کر دیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک ایلون مسک ٹیسلا کے 23 ارب ڈالرکے شیئرز فروخت کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص کی فروخت بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم انہوں نے اب ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے زیادہ تر شیئر ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کی مالی اعانت کے لیے فروخت کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں