ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبرداری کے لئے صارفین سے رائے طلب کر لی

لندن(سی این پی)دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے رائے طلب کر لی۔گزشتہ چند روز کے دوران ٹوئٹر کی پالیسیوں میں کئی تبدیلیوں کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے طلب کرنے کے لیے سوال پوچھا ہے کہ ’کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟‘ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آگے چل کر پالیسی میں بڑی تبدیلی کے حوالے سے رائے لی جائے گی، معذرت کے ساتھ، یہ دوبارہ نہیں ہو گا۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ایلون مسک کے سروے میں حصہ لے رہی ہے اور اب ہزاروں افراد ایلون مسک کو اپنی رائے کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹوئٹرکے پلیٹ فارم پر 122ملین افراد موجودہیں جو پولنگ میں حصہ لے سکتےہیں، ایلون مسک کو ٹوئٹرکا مالک بننےکے بعد پالیسیوں میں تبدیلی کے حوالے سے شدید تنقید کا سامناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں