برطانیہ میں ریل کے کرایوں میں 6 فیصد تک اضافہ متوقع

لندن(سی این پی) انگلینڈ میں ریل کے کرایوں میں اگلے سال سے 5.9 سے 6.4 فیصد تک اضافے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافہ 5مارچ 2023 سے نافذ ہوگا، انگلینڈ کی تاریخ میں یہ اب تک کا ہونیوالا سب سے زیادہ اضافہ ہوگا ، ریکارڈ اضافے پر حزب اختلاف لیبر پارٹی نے حکمراں کنزرویٹو پر شدید تنقید کی ہے۔ میڈیا کے مطابق حزب اختلاف نے حکومتی اقدام کو مہنگائی کے مارے عوام کیخلاف ’’بھونڈا مذاق‘‘ قرار دیا ہے۔دوسری جانب محکمہ ریلوے کو بدترین مالی بحران کا سامنا ہے ، ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرچکا ہے اور ڈرائیورز کی ہڑتال سے برطانوی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ٹرین ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر نئے سال کے اوائل میں نئی اور بڑی ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس سے پانچ دن تک لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث کرسمس اور نئے سال کے آغاز کی تقریبات سے فارغ ہونے والے سیاحوں اور مہمانوں کی بہت بڑی تعداد کو گھروں اور کام پر واپس لوٹنے پر مشکلات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں