پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کی چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات

راجہ سکندرنے چیمبر کے صدر کو تاجروں کے مسائل کےحوالے سے آگاہ کیا

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کی چیمبر آف کامرس کے صدر سے ملاقات کی پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ شمالی پنجاب کے صد رانا جلیل گادی،کنوینئر قیصر کیانی،ضلعی صدر راجہ سکندر محمود،سئینر نائب صدر ٹریڈرز ونگ کینٹ حاجی فضل،سمیت حفیظ نیازی نے چیمبر کے صدر ثاقب رفیق کو مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیااس موقع پرصدر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ راجہ سکندر محمود کی جانب سے چیمبر کے صدر کو تاجروں کے مسائل کےحوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا جس پر چیمبر آف کامرس کے صدر کی جانب سے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے عہدیداران کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب رفیق کا کہنا تھا کہ کاروبار جتنا وسیع اور سہل ہوگا اتنی زیادہ تعدادمیں لوگوں کو روزگار میسر ہوگاکاروباراور کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیداکرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ہر کسی کو روزگار مل سکے تاجر برادری کیساتھ ملاقات کرکے اُن کے مسائل کو موثر انداز میں حل کرنے کو اولین ترجیح دینگے. تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کے مساٸل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جاٸیں گے انہوں نے کہا کہ تمام تاجر برادری چیمبر آف کامرس کی سہولیات سے مستفید ہو سکتی ہے ۔صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے پی ٹی آٸی ٹریڈرز ونگ کے تمام ٹریڈرز کو ممبر شپ کی دعوت دی گٸ اور چیمبر آف کامرس راولپنڈی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں