اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیبٹ آفس کے قیام کا مقصد قرضوں کی مینجمنٹ اور ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیبٹ آفس سے ہنگامی ذمہ داریوں اور سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض ادائیگی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہنگامی حکمت عملی بنائی جائے گی، میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی پر عمل کیا جائے گا، اس سے قرضوں سے متعلق حکمت عملی سالانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوسکے گی۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال