سٹاک ہوم (سی این پی) سوئیڈن کی ایک عدالت نے شام میں لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنوانے والےشہری کو قید کی سزا سنا دی ۔میڈیا کے مطابق سویڈن کی عدالت کا سزا بارے کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس شہری نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔سزا پانے والے شہری کا تعلق سویڈن سے ہے جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور اس نے شام میں جنگ کے دوران 2012 میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں۔عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44 سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے ، عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ شخص کئی بار اپنا نام بھی تبدیل کر چکا ہے۔تاہم عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ وہ حتمی طور پر اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ ابی جلیبب نے جن کے ساتھ وکٹری کے نشان والی تصاویر بنوائی تھیں وہ زخمی تھے یا مر چکے تھے۔دوسری جانب سزا پانے والے شخص کے وکیل تھامس اولسن نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ اپنے مؤکل کی طرف سے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں یا نہیں ۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی