سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ، پرانی حج پالیسی بحال

ریاض(سی این پی ) سعودی وزات حج و عمرہ نے اس سال حج سیزن کے حوالے سے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں کو ختم جبکہ پرانی حج پالیسی کو بحال کر دیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے جدہ کے ڈوم سینٹر میں ایکسپو حج کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا جبکہ عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے جبکہ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی انشورنس 73 فیصد کم کر کے 29 ریال جبکہ عمرہ زائرین کی انشونس 63 فیصد کم کر کر کے 88 ریال کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں