اسلام آباد(سی این پی) ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے بعد حکومت کو اہم خط لکھ دیا گیا، ملکی ضروریات کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل بحران کے خدشے کے تحت آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں او سی اے سی نے کہا کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل بحران کا خدشہ ہے، ایل سیز یقینی بنانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔خط میں کہا گیا کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے کچھ آئل کارگوز منسوخ ہو چکے ہیں اور تیل سپلائی میں بھی تعطل پیدا ہو رہا ہے، ایک بار سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بحالی میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔
خط میں کہا گیا کہ ملکی ضروریات کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا جاتا ہے جبکہ ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد ہوتا ہے۔
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم