واشنگٹن(سی این پی)چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ اب خاتمے کے قریب ہے، فریقین کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے سلسلے میں تکنیکی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اور امریکی اہلکار تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے والے ہیں، جس کے بعد فریقین ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافہ ٹیکس عائد نہیں کریں گے۔اس پیشرفت کی تصدیق چین کی کامرس منسٹری اور امریکا میں تجارت کے نگران دفتر کی جانب سے کر دی گئی ہے۔چینی وزارت کی ویب سائٹ پر گذشتہ صبح جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے سلسلے میں تکنیکی مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔امریکی صدر نے گیارہ اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ چین کے ساتھ ایک ابتدائی تجارتی معاہدے کے خواہشمند ہیں، جس پر چلی میں آئندہ ماہ ایک سمٹ کے موقع پر دستخط متوقع ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال اگست میں امریکی اقدامات کے جواب میں چین نے بھی بھاری ڈیوٹیز عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوا، امریکا اب تک 250 ارب ڈالر کی ڈیوٹیز عائد کرچکا ہے۔امریکا نے 3 اگست کو چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تجارتی جنگ میں چین کی مزید 300 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 10 فیصد نیا ٹیرف نافذ ہوگا ، اب تک امریکہ نیاب تک ڈھائی سوارب ڈالرکی ڈیوٹیزعائدکی ہیں۔یاد رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر متعدد بار مذاکراتی دور ہوچکے ہیں لیکن تمام بے نتیجہ رہے۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ معاملات حل ہوجائیں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر