بیونس آئرس(سی این پی) ارجنٹینا میں بائیں بازو کے امیدوار البرٹو فرنینڈس صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست دے کر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا میں صدارتی الیکشن کے لیے بائیں بازو کے امیدوار البرٹو فرنینڈس نے 45 فیصد ووٹ حاصل کرکے کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک کے صدر مارکیو میکری کو شکست دی۔ میڈیا کے مطابق انتخابی عمل کے بعد 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں البرٹو فرنینڈس نے 47.79 اور ان کے مد مقابل ارجنٹینا کے صدر میکری نے 40.71 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ انتخابات میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 45 فیصد ووٹ درکار ہوتے ہیں یا پھر 40 فیصد ووٹوں کے ساتھ مدمقابل پر 10 پوائنٹ کی لیڈ اس کی کامیابی میں مدد کرتی ہے۔البرٹوکی فتح کے بعد ان کے حامیوں کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کے باہر جشن منانے کے لیے جمع ہوگئی اور انہوں نے اپنے امیدوار کی کا کامیابی پر ایک نئے ارجنیٹنا کی تعمیر کی امید ظاہر کی۔البرٹو کے مد مقابل کنزرویٹو پارٹی کے میکری اور ارجنٹینا کے صدر نے انتخابات میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے نئے صدر کو مبارکباد دی اور انہیں انتقال اقتدار کے لیے صدارتی محل آنے کی بھی دعوت دی۔انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حمایتوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے منتخب صدر البرٹو فرنینڈس کا کہنا تھا کہ انہیں جہاں بھی ضرورت ہوئی وہ دستبردار ہونے والے صدر سے مدد حاصل کریں گے۔خیال رہے کہ ارجنیٹنا شدید معاشی بحران کا شکار ہے جہاں عوام کی ایک تہائی آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر