سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

ریاض(سی این پی) سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ میڈیا کےمطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرےکو رمضان کی مبارکباد دی۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں