لندن(سی این پی)لندن میں مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارتی تسلط غیر قانونی ہے، انہوں نے منی پور کے مہاراجہ کی دستخط شدہ دستاویز بھی دکھائیں جس میں انہیں منی پور کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔جلاوطن حکومت سینٹرل لندن میں ہوگی، منی پور کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ 1949 میں بھارت نے منی پور پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے وہاں آزادی کی تحریک جاری ہے۔واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی جداگانہ شناخت ختم کرنے پر بھارت میں جبری طور پر شامل کی گئی ریاستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جن میں ایک منی پور کی ریاست بھی شامل ہے جسے بھارتی حکومت نے 1949 میں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا تھا تاہم اب کشمیر کے معاملے پر بھارتی نیت واضح ہونے پر ریاست منی پور کی جانب سے آزادی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات