لندن(سی این پی)پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے الیکشن کی درخواست پر ہونے والی ووٹنگ کے حق میں 438 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں صرف 20 ووٹ پڑے۔برطانوی ایوان نمائندگان(ہائوس آف کامنز)سے پاس کردہ بل منظوری کے لیے ہائوس آف لارڈز بھیجا جائے گا اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ بل رواں ہفتے کے آخر تک قانون کا حصہ بن جائے۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ عوام کو اس بات کا موقع ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل اور بریگزٹ کے حوالے سے فیصلہ کر سکیں۔بورس جانسن پرامید ہیں کہ نئے انتخابات کے ذریعے انہیں عوام دوبارہ سے مینڈیٹ دیں گے تاکہ وہ بریگزٹ ڈیل اور پارلیمانی ڈیڈلاک کو ختم کر سکیں۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم آپس میں بیٹھیں اور بریگزٹ کو مکمل کریں۔دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن ملک کو تبدیل کرنے کے لیے ہماری نسل کے پاس ایک موقع ہے تاکہ عوام کے ضائع کئے گئے حقوق انہیں دوبارہ دلائے جا سکیں۔جیریمی کاربن نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے بامقصد اور فطری الیکشن مہم چلائے گی۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل میں جنوری 2020 تک توسیع کی منظوری دیدی ہے۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ