پنجاب حکومت کا غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی) پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے 315 غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نشاندہی کردی گئی، لاہورمیں سب سے زیادہ 52 غیررجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔رپورٹ کے مطابق اکثریت ٹیکنیکل اور ووکیشنل ادارے کمپیوٹر، ٹیکنالوجی کی تعلیم دیتے ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ 52 غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی ادارے موجود ہیں، بہاولنگر میں 27، بہاولپور میں 15 غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سولہ 16 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے غیررجسٹرڈ ہیں، اس کے علاوہ خانیوال میں 15غیررجسٹرڈ تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی پنجاب سکلز ڈیویلمپنٹ سے رجسٹریشن لازمی ہے، تمام غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو فوری کام بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، ٹیکنیکل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی، لیبارٹریز لائسنس کے معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں