واشنگٹن (سی این پی) امریکی فورسز نے عالمی دہشت گرد ابوبکر البغدادی کیخلاف آپریشن کو امریکی خاتون امدادی کارکن کیلا مولر کا نام دیا جو 2015 میں داعش کی قید میں قتل ہوئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خاتمے کے خلاف کیے گئے فوجی آپریشن کو امریکا کی خاتون امدادی کارکن کیلا مولر کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جسے سنہ 2013 میں داعشی دہشت گردوں سے حلب سے اغوا کرلیا تھا۔کیلا مولر اگست 2013 میں شامی مہاجرین کی امداد و کیلئے ڈینش تنظیم کے ہمراہ امدادی خدمات انجام دینے شامی شہر حلب پہنچی تھیں جہاں انہیں ان کے شامی دوست کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اگلے روز حلب کے اسپتال کے باہر سے اغوا کرلیا تھا جو 18 ماہ تک داعش کی قید میں رہی اور ابوبکر البغدادی انہیں جنسی زیادتی کانشانہ بناتا رہا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعش نے 2015 میں دعوی کیا تھا کہ کیلا مولر اردنی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں رقہ شہر میں ہلاک ہوگئی۔خیال رہے کہ اردنی فورسز نے رقہ شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر اردنی پائلٹ معاذالکساسبہ کی دوران قید زندہ جلانے پر انتقامی کارروائی کی گئی تھی۔ میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ اداروں سے کیلا مولر کی البغدادی کی قید میں ہونے سے متعلق ان کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا تھا، کیلا کے والد ین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی ہمیشہ دوسرے لوگوں کی مدد کرنا پسند کرتی تھی ہم چاہتے ہیں کہ اسے اس کی نرم دلی کے حوالے سے یاد رکھا جائے۔ میڈیاکا کہنا تھا کہ امریکی فورسز کو کیلا مولر سے متعلق اغوا اور جنسی زیادتی کا شکار بنائے جانے کی معلومات دو یزدی لڑکیوں سے حاصل ہوئی تھی۔دوسری جانب فرانسیسی اخبار نے تصدیق کی تھی کہ کیلا مولر کو البغدادی نے اپنے زوجیت میں لے لیا تھا اور جب اردنی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تو اس وقت وہ ٹھکانے میں موجود تھی اور بمباری کے دوران ماری گئیں جبکہ واشنگٹن میں تعینات سیرین ایمرجنسی فورس میں پالیسی ڈائریکٹر ایوان پیرٹ کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان بدستور باقی ہے کہ داعشیوں نے اسے(کیلا مولر کو) خود قتل کیا اور اردن کے حملوں کے جواب میں یہ کہانی پھیلا دی۔ میڈیا کے مطابق انسانی حقوق اور امدادی خدمات انجام دینے والی امریکی خاتون کارکن کیلا مولر 14 اگست 1988 کو امریکا کے ایک قصبے بریسکوٹ میں پیدا ہوئی تھیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر