ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام موسیقی کے فا ئنل مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد (رپورٹ: فوزیہ کلثوم رانا)
ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے.جیتے گا پاکستان. موسیقی کے قومی مقابلے 2023 کا بڑا فائنل مقابلہ سوموار کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاوس میں ہوا جس سے جوش و خروش اور جشن کی فضا پھیل گئی۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی فریال امبر نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ملتان کی حفصہ ندیم نے دوسری جبکہ راولپنڈی کے احمد نیازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر حسن نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فریال امبر کو ایک لاکھ روپے کی خطیر رقم دی گئی جبکہ دوسر ی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالتر تیب 75 ہزار اور 50 ہزار روپے دیے گئے۔ مقابلے کے دیگرشرکا کو فی کس 25 ہزار روپے دیے گئے۔ اس مقابلے کا اہم مقصد ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر حسن کے وژن کے مطابق باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریڈیو طاہر حسن نے قومی نشریاتی ادارے کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدت سے لیس کرنے کے حوالے سے جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کے مقابلے کا انعقاد موسیقی کے شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کا مظہر ہے۔طاہر حسن نے موسیقی کی متحد کرنے والی طاقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے ربط کو فروغ دیتی ہے جو متنوع برادریوں کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں