خواندگی حاصل کئے بغیر ہم روشن مستقبل کا سوچ بھی نہیں سکتے، محسن نقوی

لاہور(سی این پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواندگی حاصل کئے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دین اسلام خواندہ معاشرے پر بہت زیادہ زور دیتا ہے اور قرآن مجید کی نازل ہونے والی پہلی آیت میں بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے، خواندگی افراد کو اپنا معیار زندگی کو بہتر بنانے کا اختیار اور ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواندگی کے عالمی دن پر میں قوم کے بچوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہمارا روشن مستقبل ہیں آپ تعلیم حاصل کریں، اساتذہ خواندہ معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سو فیصد خواندگی حاصل کئے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی اس لئے تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، ناخواندگی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہیں، تعلیم تک رسائی سب کیلئے آسان بنا کر ہر ایک کیلئے روشن مستقبل بنانا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایٹمی طاقت بننے کا عزم کیا اور ہم بنے، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم 100 فیصد خواندگی کی شرح حاصل کریں اور یہ عزم اور نئے جذبے کے ساتھ ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں