مونڈیلیز پاکستان نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد(سی این پی) مونڈیلیز پاکستان نے میڈیم اسکیل آرگنائزیشن کے زمرے میں ”بیسٹ پلیس ٹو ورک“ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسے یہ ایوارڈ بیسٹ پلیس ٹو ورک (بی پی ٹی ڈبلیو) پاکستان ایوارڈ گالا 2023 میں دیا گیا۔ اسنیکس اور کنفیکشنری آئٹمز کے لیے مشہور برانڈ کو ایف ایم سی جی انڈسٹری کی درجہ بندی میں بیسٹ پلیس ٹو ورک رنرز اَپ ایوارڈ دیا گیا۔

بی پی ٹو ڈبلیو ایوارڈ پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کے لیے نامزد 140 اداروں میں سے 30 کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں، فلاح و بہبود، ترقی اور سی ایس آر پر اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ملازمین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے مونڈیلیز کے عزم کا عکاس ہے۔ یہ شناخت کام کی جگہ پر صحت مند ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کمپنی کی ثابت قدمی کو اجاگر کرتا ہے جو ملازمین کو اپنے کیریئر کے اہداف کو اعتماد کے ساتھ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

مونڈیلیز پاکستان میں ایچ آر کی سربراہ سیدہ خدیجہ خان نے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے لیے قابل فخر اور کام کی جگہ پر اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری ٹیموں کے لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔ یہ پہچان ہمیں ہر سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تنوع، مساوات اور شمولیت کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہوئے کام کے ماحول کو ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید سازگار بنائیں۔

مونڈیلیز پاکستان کے بارے میں
مونڈیلیز پاکستان لمیٹڈ مونڈیلیز انٹرنیشنل کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جو چاکلیٹ، بسکٹ، گم، کینڈی اور پاؤڈر مشروبات میں عالمی رہنما ہے۔ مونڈیلیز پاکستان لمیٹڈ کے پورٹ فولیو میں کیڈبری ڈیری ملک اور ٹینگ جیسے فلیگ شپ برانڈز شامل ہیں، جو اپنے اپنے شعبوں میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں