نواز شریف کی وطن واپسی کا آج سے آغاز، عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے

لندن(سی این پی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے آج لندن سے سعودی عرب جائیں گے۔سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف17 یا18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے، دبئی میں 3 دن قیام کے دوران سابق وزیراعظم متعدد ملاقاتیں بھی کریں گے۔دوسری جانب نواز شریف کی 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان روانگی کیلئے خصوصی طیارہ بھی بک کرا لیا گیا ہے، قائد ن لیگ کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کو “امید پاکستان” کا نام دیا جائے گا۔
نواز شریف کے ہمراہ طیارے میں پارٹی کارکن اور صحافی بھی ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، سابق وزیراعظم لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں