احتساب عدالت، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(سی این پی) احتساب عدالت اسلام آباد نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو آئندہ سماعت پر حاضری کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیسز کی سماعت احتساب عدالت تین کے جج محمد بشیر نے کی، راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت تین پیش نہ ہوئے۔راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پلیڈر ارشد تبریز احتساب عدالت پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف ریشما، سمندری، رتوڈیرو، ستیانا اور گلف پاور پلانٹ پراجیکٹس سے متعلق ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں