لاہور،دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین پر پولیس کا دھاوا، 91 افراد گرفتار

لاہور(سی این پی) پولیس نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 91 افراد کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا۔دھرنے کے منتظمین رات بھر سے ہی غائب ہوگئے تھے جس پر پولیس نے نجی ہوٹل کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کر دیا، آج دیگر قیادت کو گرفتار کرنے کے بعد مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ پولیس نے شرکاء کے موبائل فون ڈیٹا سے بھی لوکیشن ٹریس کرنا شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جو ریڈار پر آئے گا اسے گرفتار کیا جائے گا، پولیس نے دھرنے میں شریک خواتین پر بھی ڈنڈے برسائے اور انہیں گرفتار کر لیا، اساتذہ سمیت گریڈ 1 سے گریڈ 18 تک کے ملازمین تا حال کس تھانے میں ہیں کوئی معلوم نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اعلیٰ پولیس افسران کے کہنے پر رات گئے آپریشن شروع کیا، لاہور کے متعدد تھانوں کی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا، 3 ایس پی دھرنے کے شرکاء کے خلاف آپریشن کی صبح تک نگرانی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں