ہم اپنی کاوش سے ترکیہ پاکستان کو قریب لانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر کمال ایدن

انقرہ (سی این پی ) ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹی ٹیوٹ ترکیہ و یورپ کے ہیڈ ڈاکٹر کمال ایدن نے ترک پاک ویمن ونگ فورم کی صدر شبانہ ایاز کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر اور پبلک ریلیشنز ریپریزینٹیٹو مقرر کرتے ہوئےکہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہم پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ میں نے پاکستان سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے اور کافی وقت پاکستان میں گزارا ہے لہذا سب سے پہلے میں پاکستان کا قرض اتاروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اس چھوٹی سی کاوش سے دونوں ممالک کو قریب لانا چاہتے ہیں ۔کیونکہ ترکیہ اور پاکستان کے لوگ محبت اور اخوت کے رشتے سے جڑے ہیں۔اس موقع پر شبانہ ایاز نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے یہ بہت اچھا اقدام ہے یہ یقینی طور پر نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار کرے گا اور وژن کے اشتراک میں مدد دے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں