آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی(سی این پی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطہربن سالم بن راشد نےملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کےکمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے جب کہ پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے میجر جنرل مطہر بن سالم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں میجر جنرل مطہر بن سالم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، علاقائی امن اور استحکام کے لیے جاری پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں