فلسطین کی حمایت پر عالمی تیراکی فیڈریشن نے گولڈ میڈلسٹ کی تصویر ہٹا دی

قاہرہ(سی این پی) تیراکی کی بین الاقوامی فیڈریشن نے فلسطین کی حمایت کرنے پر مصری گولڈ میڈلسٹ عبدالرحمٰن سامح کی تصویر ہٹا دی۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل حماس جنگ میں فلسطین کی حمایت کرنے پر مصری تیراک عبدالرحمٰن سامح کی تصویر ہٹائی گئی، عبدالرحمٰن سامح نے یونان میں 50 میٹر تیراکی میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔تیراکی کی بین الاقوامی فیڈریشن کی جانب سے مصری تیراک کی تصویر ہٹائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر عبدالرحمٰن سامح کی حمایت میں ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔صارفین بڑی تعداد میں اس ٹرینڈ میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں