جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: خدیجہ شاہ ودیگر کی ضمانتیں منظور

لاہور(سی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ و دیگر ملزمان نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں