حنیف عباسی نے جرأت مندی سے مشکل دور کا سامنا کیا،راجہ اسراراحمد

راولپنڈی(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کےرہنما، سینئر نائب صدر پی پی18، سابق امیدوار چیئرمین چاہ سلطان راجہ اسرار احمد نے سینئر لیگی رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں بریت کو حق وسچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی اور ان کے خاندان نے جرأت مندانہ انداز میں ثابت قدمی کے ساتھ مشکل دور کا سامنا کیا اور استقامت کے ساتھ اپنے قائد کے ساتھ کھڑے رہے،بالآخر بے بنیاد مقدمے سے عدالت نے انہیں بری کر دیا۔ حنیف عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسرار عباسی نے کہا کہ میاں نوازشریف کی آمد پر ہزاروں کارکن لاہور جلسے میں شرکت کریں گے۔حنیف عباسی اور راجہ حنیف کی قیادت میں سینکڑوں بسوں کا قافلہ اپنے قائد کے استقبال کے لئے جائے گا۔ اور حنیف عباسی کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر راولپنڈی شہر ترقیاتی کاموں کا جال بچھاتے ہوئے ترقی کی طرف گامزن ہو گا-اور مینار پاکستان لاہور میں یہ قائد میاں نواز شریف کے لئے عوام لاکھوں کی جم غفیر سے فقید المثال استقبال کرینگی انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی واپسی دراصل ملک کی ترقی اور خوشحالی کی نوید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں