پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے دورے کیلئے روانہ ہوگئی

لاہور(سی این پی)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان ندا ڈار کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے بنگلادیش روانہ ہو گئی، ٹیم دبئی کے راستے ڈھاکا پہنچے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم بنگلادیش کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم جمعے کی شام ڈھاکا پہنچ کر چٹاگرام کیلئے روانہ ہوگی جہاں 27،25 اور 29 اکتوبر کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں