غزہ کیلئے پاکستان سے 81 ٹن امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچ گیا

اسلام آباد(سی این پی)غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد مصر کے العریش انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق العریش ائیر پورٹ غزہ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔پاکستان سے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لےکر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے جہاں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی۔پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا۔

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر پہنچ چکی ہے جہاں رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد امدادی اشیاء غزہ میں داخل ہو سکیں گی۔پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے روانہ کیے جانے والے امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں