اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی،سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا،راجہ نذیر

اسلام آباد (سی این پی)سابق کوآرا ڈینیٹر برائے پارلیمانی کمیٹی برائےمتاثرہ ملازمین و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ نذیرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی پارلیمنٹ کی کارروائی ہے جس کو آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ حاصل ہے اور کمیٹی کے احکامات پر سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ بھی موجود ہےاسلام آباد ہائی کورٹ کا مذکورہ فیصلہ آئین و قانون کے منافی ہے اس غیر آئینی فیصلہ کی وجہ سے لاکھوں خاندانوں کے چولھے ٹھنڈے ہو سکتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے متاثرہ ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑے گی، کیس کا از خود نوٹس لیا جائے اور پارلیمانی کمیٹی و سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے مطابق تمام ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور جن اداروں نے ابھی تک احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ان کے خلاف آئینی کارروائی کی جائے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ نذیر ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے متاثرہ ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑے گی، قومی اسمبلی نے تمام آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا قیام عمل میں لایا جس کے چیئرمین ممبر قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل منتخب ہوئے کمیٹی نے دن رات کی انتھک کوششوں سے تو قلیل مدت میں 72 اجلاس منعقد کئےملازمین کے علاوہ اداروں کے سربراہان کو سن کر میرٹ پر احکامات جاری کئےان کی احکامات کی روشنی میں سپیکر قومی اسمبلی نے 2 پر رولنگ دی ، سپیکر کی رولنگ کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ماتحت اداروں کو مورخہ 18 اگست 2023ء کو سرکلر کے ذریعے ہدایت کی ،تمام احکامات پر عمل کیا جائے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مورخہ 22 اگست 2023ء کو تمام اداروں کو سرکلر کیا گیا اور چیئرمین متاثرہ ملازمین کمیٹی کے تمام احکامات پر عملدرآمد کے لئے کہا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور اس کو سپریم کورٹ میں چینج کیا جائے گا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی وجہ سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی پریشانی کی مد نظر سابق چیئرمین متاثرہ ملازمین کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل اور پارٹی قیادت سے مشاورت کی گئی جس میں طے ہوا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے ملازمین کو تسلی دی جائے اور یقین دلایا جائے کہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر ملازمین کے ساتھ تھی اور ساتھ رہے گی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا،پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی پارلیمنٹ کی کارروائی ہے جس کو آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ حاصل ہے اور کمیٹی کے احکامات پر سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ بھی موجود ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا مذکورہ فیصلہ آئین و قانون کے منافی ہے اس غیر آئینی فیصلہ کی وجہ سے لاکھوں خاندانوں کے چولھے ٹھنڈے ہو سکتے ہیں، اس لئے میں التماس ہے کہ اس کیس کا از خود نوٹس لیا جائے اور پارلیمانی کمیٹی و سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے مطابق تمام ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور جن اداروں نے ابھی تک احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ان کے خلاف آئینی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں