وزیراعظم دبئی میں ہونیوالی کاپ28 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد(سی این پی )نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ کو شروع ہونے والے موسمیاتی تبدیلی لائحہ عمل سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی کا سرکاری دورہ کرینگے۔

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے لئے پاکستان کا وژن پیش کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور نقصانات سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت سمیت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مشترکہ وعدوں پر عملدرآمد کے لئے زور دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں