ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونےکی کوشش،30 پاکستانی گرفتار

پیرس(سی این پی)ٹرک میں چھپ کرغیرقانونی طورپرفرانس میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایلپیس میں میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے تلاشی کے دوران ٹرک کے کنٹینر میں چھپے 31 افراد کو گرفتار کرلیا۔ میری ٹائم حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد پاکستانی ہیں جب کہ ٹرک کے پاکستانی ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئےا فراد اٹلی کے راستے فرانس میں داخل ہوئے تھے جن میں 15 سال تک کے 3 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد کو 2015 میں ہونے والے ایک بارڈر کنٹرول معاہدے کے تحت واپس اٹلی کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں تاکہ غیرملکی تارکین وطن کوغیرقانونی طریقے سے فرانس میں داخل کرنے والے گروہ کو پکڑا جاسکے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو بارڈ پولیس کے حوالے کیاگیا ہے جس پر قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں