شام میں کسی فریق نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی ،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے شام میں کسی فریق کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، صدر نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرائن کے صدر وائٹ ہائوس کا دورہ کریں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کو واپس لانا چاہتے تھے مگر اب تیل کے کنووں کی حفاظت کی خاطر فورسز کو شام میں رکھیں گے، واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں یوکرائن کے صدر وائٹ ہائوس کا دورہ کریں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پر مبینہ طور پر یوکرائن میں اپنے ہم منصب پر جو بائیڈن خاندان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے دبائو ڈالنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں