تہران(سی این پی) ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف سائبر جنگ شروع کرچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر رضا جلالی کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون مار گرانے امریکیوں نے ایران کی مختلف تنصیبات پر سائبر حملے شروع کر رکھے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پر باضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے، 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے، قدرتی گیس اور بجلی کی تنصیبات پر سائبر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں، کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنانا اور ایرانی میزائلوں کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر نظام میں خلل ڈالنا ہے، جس کے تحت سائبر حملے کیے جارہے ہیں۔تاہم رضا جلالی نے دعوی کیا کہ امریکا اپنے مقاصد میں ناکام ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی فورسز نے امریکی کے سائبر حملے مکمل ناکام بنا دیے ہیں، آگے بھی بناتے رہیں گے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات