اسرائیلی جارحیت، فضائی بمباری سے فلسطینی شہید

غزہ(سی این پی) صیہونی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے، فضائی بمباری میں معصوم فلسطینی شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں 27 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا، جابر فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے گاڑیاں اور مکانات کو نقصان پہنچا، صیہونی فوج نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنا رہی ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں کی جاتی ہیں، مختلف مظاہروں کے دوران اب تک سینکڑوں شہری فوج کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔رواں سال اگست میں غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔خیال رہے کہ اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل انتہا پسند وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر صہیونی فوج نے غزہ ، شام اور لبنان پر بیک وقت فضائی حملے شروع کررکھے ہیں۔نیتن یاہو ان انتخابات میں کامیابی کے لیے انتہا پسند یہود کی حمایت کے خواہاں ہے اور یہ حمایت انھیں حماس ایسے مزاحمت کار گروپوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی کی صورت ہی میں مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں