شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کی جانب پیشرفت سست ہے، مائیک پومپیو

واشنگٹن (سی این پی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت کے خاتمے کی جانب اس کی پیشرفت انتہائی سست ہے۔ایک امریکی ریڈیو سٹیشن کو انٹریو دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے یقین ظاہر کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جمعرات کو فائر کیے گئے 2 میزائل گزشتہ میزائلوں کی قسم کے ہی تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ مختصر فاصلے کے میزائل فائر کرنے پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پومپیو نے ذکر کیا کہ امریکا شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کے لئے کام کر رہا تھا تاہم اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ پومپیو نے آئندہ مہینوں میں اچھا نتیجہ برآمد ہونے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔گزشتہ ماہ سویڈن میں ہونے والے دونوں ممالک کے مذاکرات کسی اتفاق رائے تک پہنچے بغیر ختم ہونے کے بعد امریکہ مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں