پرتھ ٹیسٹ، ڈیوڈ وارنر کی سنچری، پہلے ٹیسٹ کھیلنے والے عامر جمال کی دو وکٹیں

پرتھ (سی این پی )پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 84 اوورز میں 346 رنز بنا لیے۔اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز  بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔بابر اعظم کو پچاسواں ٹیسٹ کھیلنے پر کپتان نےکیپ اور یادگاری شیلڈ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں