چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 لانچ کر دیا

بیجنگ (سی این پی )چین نے صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 لانچ کر دیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے صوبہ ہینان میں گزشتہ رات 9 بجکر 41 منٹ پر وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے ۔

اس سیٹلائٹ کو زمینی سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ اور پیشن گوئی اور جامع آفات سے بچاؤ اور کمی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 502 ویں مشن تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں