کشمیریوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیراٹھانے پرایس این پی کے رہنما ایلیسن تھیولس کوسراہا

لندن (سی این پی)برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے گروپوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیراٹھانے پر SCOTTISH نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ایلیسن تھیولس کوسراہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ALISON THEWLISS نے برطانوی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ نام نہاد سپریم کورٹ کے فیصلے کے معاملے میں بھارت کے کینگروکورٹ کا اپنے طورپر جائزہ لے جس میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی توثیق کی گئی تھی۔برطانوی پارلیمان میں کشمیر کا معاملہ اس وقت زیربحث آیا جب رکن پارلیمنٹ PAUL BRISTOW نے ایوان میں کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے بارے میں ایک کانفرنس کی صدارت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں