پالک کھانے کے دس بہترین فوائد

اسلام آباد (سی این پی )پالک کا تعلق سبزیوں اور پودوں کے کینوپوڈیسیائے Chenopodiaceae خاندان سے ہے، جس میں چقندر اور پلاک کے علاوہ کچھ سبزیاں شامل ہیں۔

پالک کی تین مختلف اقسام ہیں: میلانی پالک، نیم سیویارڈ پالک اور ہموار پتوں والی پالک۔

 اچھی بصارت کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے

پالک فوائد سے بھری کان کی طرح ہے جو پودوں کے روغن (کلوروفیل اور کیروٹینائڈز) سے بھرپور ہے۔

سوزش ختم کرنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ، اس پودے کے مرکبات بینائی کی صحت کے لیے اہم ہیں کیونکہ یہ آنکھ کے پردے کے انحطاط اور موتیا کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

 جسم میں توانائی بڑھاتی ہے

پالک کو طویل عرصے سے ایک ایسا پودا سمجھا جاتا ہے جو توانائی کو بحال کرنے، قوتِ حیات بڑھانے اور خون کے معیار کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کیونکہ اس میں آئرن یعنی فولاد کثرت سے پایا جاتا ہے۔

آئرن خون کے سرخ خلیوں کے کام میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، پورے جسم میں آکسیجن کی نقل و حمل، توانائی کی پیداوار اور ڈی این اے کی ترکیب میں مدد کرتا ہے۔

پالک میں آکسالک ایسڈ نامی مرکب کی اعلیٰ سطح بھی ہوتی ہے، جو آئرن کے جذب میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ پالک کو کم وقت کے لیے پکانے سے ان اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

 دل کی صحت کے لیے ممکنہ مدد گار

پالک، چقندر کی طرح قدرتی طور پر نائٹریٹس نامی مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے جو خون کی نالیوں کو آرام دے کر شریانوں کی سختی کو کم کرکے اور پھیلاؤ کو فروغ دے کر خون اور اعصابی دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

بلڈ پریشر کو کم کرنے سے دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ نائٹریٹ سے بھر پور غذائیں خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک دل کے دورے سے بچنے کی اہلیت بڑھا سکتی ہیں۔

 ہڈیوں کی صحت میں مددگار

پالک ’وٹامن کے‘ کے حصول کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کے لیے فائدہ مند میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

 کینسر سے لڑنے میں معاون

سبزیوں سے بھرپور غذا بشمول پالک جیسی سبز پتوں والی سبزیاں ایک معمولی حفاظتی اثر رکھتی ہیں اور اس وجہ سے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ نباتاتی مرکبات سے بھری ہوتی ہیں جسے پولیفینول کہتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے وٹامن مواد، جو کینسر کے خلاف پالک کی حفاظتی خصوصیات کی وضاحت کر سکتے ہیں۔

 حفاظتی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات

پالک کے مرکبات کی طرح نباتاتی مرکبات کا فائدہ یہ ہے کہ وہ جسم کو آکسیڈیشن نامی عمل کے مضر اثرات سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

وقت کے ساتھ، یہ عمل دائمی سوزش کا سبب بنتا ہے اور اس وجہ سے عمر سے متعلقہ امراض کا باعث بنتا ہے، جیسے دل کی بیماری اور کینسر۔

 فائبر کا ایک مفید ذریعہ

پالک ناقابل حل فائبر کا ایک مفید ذریعہ ہے۔

اس قسم کا فائبر آنتوں سے کھانے کے فضلے کے گزرنے میں مدد دیتا ہے اور آنتوں کی صحت اور قوت مدافعت میں حصہ ڈالتا ہے۔

 وزن کو متوازن رکھنے میں مددگار

پالک میں پائے جانے والے فعال فائٹو کیمیکلز اور نباتاتی مرکبات سیر ہوجانے کا احساس دلانے والے ہارمونز کے اخراج کو متحرک کرکے کھانے کی مقدار کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

 زیادہ چکنائی والی خوراک کے نقصان دہ اثرات میں کمی

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پالک کا زیادہ استعمال آنتوں کے مائکرو بایوم، خون کی چربی کی پروفائل، اور جگر میں جمع ہونے والے کولیسٹرول پر زیادہ چکنائی والی خوراک کے منفی اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

 ذہنی صحت کو سپورٹ

پالک میں اینٹی سٹریس اور اینٹی ڈپریسنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں، کیونکہ یہ سٹریس ہارمون کورٹیسول کو کم کرتا ہے اور موڈ کو کنٹرول کرنے والے نیورو ٹرانسمیٹر کو بڑھاتا ہے، جیسے گلوٹامیٹ اور گلوٹامین۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں