پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری

کراچی(سی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس اضافے کے بعد 62 ہزار کی سطح بحال ہو گئی ہے۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1188 پوائنٹس یا 1.95 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 52 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ایک موقع پر دوپہر تقریباً ایک بج کر 24 منٹ پر انڈیکس 1708 پوائنٹس یا 2.8 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 572 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس میں 1692 پوائنٹس اضافے کے بعد 60 ہزار کی حد بحال ہو گئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل ریکارڈ 2534 پوائنٹس کمی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں