عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (سی این پی )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں آج ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے چار جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کی۔واضح رہے کہ آج کی سماعت میں نیب کی جانب سے عمران خان کی ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر دلائل دیے جانے تھے۔

اس سے قبل ہونے والی سماعت میں وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں