وزیر اعلیٰ پنجاب کا جاری منصوبوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور(سی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے چوبیس گھنٹے مانٹرینگ کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ وزرا کو ہمہ وقت سائٹ پر رہنے کے احکامات جاری کردیئے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے احکامات کے بعد صوبائی وزیر اظفر علی کنٹینر میں شفٹ ہو گئے اور وہیں پر اپنا بستر بھی لگوا لیا، ان کا کہنا ہے کہ ایسے ہی منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے پل پل دیکھ بھال کی جاسکتی ہے، انہوں نے بندر روڈ کنٹرولڈ ایکس کوریڈور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل نگرانی شروع کردی، صوبائی وزیر اظفر علی کے مطابق پراجیکٹ سائٹ پر رات گئے کنٹینر کے اندر ہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کو ریلیف دینے کے متمنی ہیں ہم انشاء اللہ اپنا ٹارگٹ حاصل کرینگے، قبل ازیں محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں نئے راوی پل کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ نے نائٹ شفٹ میں پل پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے شدید سردی میں پل پر کام کرنے والے مزدوروں کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور معیار پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، راوی پل 540 میٹر طویل اور 4 لینز پر مشتمل ہے، ان کی پائلنگ اور بورنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں