سینئر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

لاہور(سی این پی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اداکاری کے علاوہ وہ 1970ء سے 1998ء تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے، اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں